Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اور آپ اپنا ووٹ ضائع ہونے سے کس طرح بچا سکتے ہیں؟

ووٹ ڈالنا قومی ذمے داری ہے لیکن الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حقدار کون ہے؟
الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کےلیے ووٹر کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے، نقل قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ قومی شناختی کارڈ کے سوا کوئی بھی اور دستاویز قابل قبول نہیں۔ بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلی کے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گا۔ یاد رہے آپ کا ووٹ ضائع ہو سکتا ہے، اس لیے بیلٹ پیپر فولڈ کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ لگائی گئی مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے۔ 

ایک ہی امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں، ایک سے زائد امیدواروں کے انتخابی نشان پر ہرگز مہر نہ لگائیں، اگر آپ نے 2 امیدواروں کے انتخابی نشان کے درمیانی حصے پر مہر لگائی تو بھی آپ کا ووٹ شمار نہیں ہو گا بیلٹ پیپر پر صرف مہر کا استعمال کیا جائے، انگوٹھے کا نشان بیلٹ پیپر کے کسی بھی حصے پر لگائے جانے کی صورت میں بھی آپ کا ووٹ ضائع ہو جائے گا۔ بیلٹ پیپر کا کوئی بھی حصہ پھاڑ دینے، اس پر کسی قسم کی کوئی پرچی چسپاں کرنے کی صورت میں بھی ووٹ شمار نہیں ہو گا۔ اپنے ووٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کسی بھی غلطی کی صورت میں ووٹر پریزائڈنگ افسر سے نیا بیلٹ پیپرحاصل کر سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments