Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

جرمن شہری پوٹن سے زیادہ ٹرمپ سے خوفزدہ

امریکا جرمنی کا اہم ترین اتحادی ہے لیکن دو تہائی جرمن شہریوں کی نظر میں امریکی صدر ٹرمپ عالمی سکیورٹی کے لیے اپنے روسی ہم منصب سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کے مابین ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات سے قبل ’یو گوو‘ سروے میں جرمن عوام سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک دنیا کی سکیورٹی کے لیے کون زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ اس سوال کے جواب میں سروے میں شریک چونسٹھ فیصد جرمنوں نے صدر پوٹن کی بجائے اتحادی ملک امریکا کے صدر کو بڑا خطرہ قرار دیا۔ صدر ٹرمپ کے خلاف جرمن عوام کے جذبات صرف اسی بات پر ختم نہیں ہوتے۔

سروے کے نتائج کے مطابق چھپن فیصد افراد کی یہ رائے بھی تھی کہ روسی صدر پوٹن ٹرمپ سے زیادہ قابل ہیں جب صرف پانچ فیصد کی رائے تھی کہ صدر ٹرمپ پوٹن سے زیادہ قابل ہیں۔ پسندیدگی کے اعتبار سے بھی روسی صدر چھتیس فیصد جب کہ امریکی صدر کو محض چھ فیصد جرمنوں نے پسند کیا، تاہم اکثریت نے پسندیدگی کے اعتبار سے دونوں میں کسی ایک کو چننے سے گریز کیا۔ کچھ حد تک حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ چوالیس فیصد جرمنوں کی رائے میں صدر پوٹن اپنے امریکی ہم منصب کی نسبت زیادہ طاقتور ہیں جب کہ اس کے برعکس سوچنے والے جرمن عوام کی شرح انتالیس فیصد رہی۔

ش ح / ا ا (جیفرسن چیز)
 

Post a Comment

0 Comments