Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پینٹا گون چیف دنیا کو ڈونلڈ ٹرمپ سے بچائیں

پینٹاگون کو جاری کئے گئے ایک پیپر میں ڈینئل ایلسبرگ نے خبردار کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جم میٹس سے کہا ہے کہ وہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے فوجی کاروائی کا آغاز کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حکم سے بچائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 برس کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ صورتحال جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی جانب جا رہی ہے ۔ پیپر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بااختیار شخص ہونے کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں۔

ایلسبرگ جو ایک سابق فوجی تجزیہ نگاربھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جوہری جنگ کا منصوبہ عالمی تباہی میں تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ پینٹاگون پیپر 3 بڑی جوہری طاقتیں امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے بشارت الاسد کے خلاف اقدامات کرنے اور شام میں کیمیائی حملے کے بعد دیئے گئے ان بیانات کے بعد سامنے آئے ہیں ۔ الیسبرگ کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایک بہت خطرناک وقت ہے ۔انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا پر کاروائی کرنے کے لفظی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک اور جوہری طاقت کو جنگ کی دھمکی دے چکے ہیں ۔ 

جب کہ 4 جوہری طاقتیں مل کر شام پر کاروائی کر رہی ہیں اور ان پر سیاسی دبائو بھی ہے ۔ ایلسبرگ نے میٹس پر زور دیا ہے کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کیلئے تیار رہنا چاہیئے ، تاہم میٹس کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اس قسم کے حکم کو اپرول کے بغیر نہیں مانا جائے گا اور مٹس ڈونلڈ ٹرمپ کو شام اور شمالی کوریا میں ایسے کسی اقدام سے روک لیں گے ۔
 

Post a Comment

0 Comments