Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پاکستان کیخلاف اقدامات، غیر نیٹو اتحادی کا درجہ ختم, امداد میں مزید کمی ہو گی : فنانشل ٹائمز

پاکستان کیخلاف اقدامات میں امریکا کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں اورغیر نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کر کے پاکستان کو دہشتگردی کا پشت پناہ قرار دیکر یکطرفہ ڈرون حملوں، امداد میں مزید کمی کے ساتھ ساتھ کچھ حکام پر پابندیوں کےمشورے زیر غور ہیں۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کا پشت پناہ ملک قراردیے جانے سے پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کیساتھ ساتھ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے قرض ملنےمیں بھی مشکلات ہو سکتی ہیں.

فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا اتحادی کا درجہ ختم کرنے سمیت اس کے خلاف دیگر سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے، امریکا کا الزام ہے کہ پاکستان میں مبینہ طور پر 20 دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جن کے خلاف موثر کارروائی کی ضرورت ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا کی نئی ا فغان پاکستان پالیسی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ حکومت پہلے ہی پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک چکی ہے اور اب دیگر اقدامات پر غور کررہی ہے.

جن میں سویلین امداد میں کٹوتی، پاکستان پر یکطرفہ طور پر ڈرون حملے کرنا اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے بعض افسران پر سفری پابندیاں عائد کرنے جیسے سخت اقدامات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت پاکستان کا غیر نیٹو اتحادی کا درجہ ختم اور اسے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا ملک بھی قرار دے سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو نہ صرف ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی ہو سکتی ہے، بلکہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے اربوں ڈالر کے قرضے لینے اور عالمی مالیاتی مراکز تک رسائی میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔  

 

Post a Comment

0 Comments