Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ایفل ٹاور

فرانسیسیوں نے 1889ء میں انقلاب فرانس کا سو سالہ جشن منانے کے لیے پیرس شہر میں ایک یادگار تعمیر کرنے کا پروگرام بنایا اور اس کے لیے ماہرین تعمیرات سے ڈیزائن طلب کئے۔ کہتے ہیں کہ ایک سو ماہرین میں سے ایفل گستائو کا ڈیزائن پسند کیا گیا جس نے دو سال کے قلیل عرصے میں پانچ میٹر کے تھڑے پر 300 میٹر اونچا لوہے کے گارڈ جوڑ کر ایک یادگار مینار کھڑا کر دیا یہ بھی کہتے ہیں کہ جب پیرس میں ٹیلی ویژن کی نشریات کا آغاز ہوا تو ایفل ٹاور کی چوٹی پر ایک ٹی وی اینٹینا بھی نصب کر دیا گیا تھا۔ اس طرح اس کی کل اونچائی 322 میٹر ہو گئی۔ آج کل یہ عجوبہ نہ صرف شہر پیرس کی شناخت بنا ہوا ہے بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔ (نیٹ سے ماخوذ) 









Post a Comment

0 Comments