Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پانچ (5) فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے ‘کشمیر ڈے‘ منایا جاتا ہے، اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے سے ہوا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، جب کہ اس حوالے سے مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پاکستان 14 اگست کو آزاد ہوا تو انڈین انڈیپینڈینس ایکٹ 1947 کے تحت ریاستوں کے حوالے سے طے پایا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان یا ہندوستان میں شمولیت کا فیصلہ کریں گی، تاہم کشمیر کے ہندو حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے ساز باز کرکے ہندوستانی فوجوں کو کشمیر میں گھسنے کا راستہ مہیا کیا۔ معاملہ اقوام متحدہ میں گیا تو ہندوستان نے یو این کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم تو کیا مگر یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہوا۔ 90ء کی دہائی میں کشمیری عوام نے ہندوستان سے آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کا آغاز کیا تو ہندوستان نے کشمیری مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا۔ 1990 سے 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف ریلیاں اور تقریبات منقد کی جاتی ہیں۔








Post a Comment

0 Comments