Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پاکستان افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کا خواہاں

 پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور مہاجرین کیمپ سے روزانہ کی بنیاد پر پناہ گزین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تقریباً 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین آباد ہیں اور تقریباً اتنی ہی تعداد میں غیر رجسٹرڈ مہاجرین بھی مقیم ہیں۔ ریاستی اور سرحدی امور (سیفران) کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ گزشتہ دنوں میں کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ افغان مہاجرین کو 31 دسمبر 2016 تک ہر حال میں پاکستان سے جانا ہوگا اور ان کی مدت قیام میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ مندرجہ ذیل تصاویر پشاور کے مضافات میں قائم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کی ہیں، جن میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔









Post a Comment

0 Comments