Header Ads

Breaking News
recent

ہندو انتہا پسندی کی انتہا : عامرخان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام ، شیوسینا کا اعلان....

بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شوسینا نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے عامر خان کو تھپڑ مارنے والے کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا ہے۔
بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف بولنے والے اداکار عامرخان کے لیے ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے زہراگلا جارہا ہے اوران کے خلاف مخلافت بڑھتی ہی جارہی ہے،انتہا پسند جماعت اپنی حدوں کو پارکرتے ہوئے اپنی طاقت کو دکھانا چاہتی ہے جس کے لیے وہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کو سانپ سے بھی تشبہیہ دے چکی ہے اوراب بالی ووڈ کے بڑے اسٹارمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے بیان کے بعد ان کو تھپڑمارنے والے کے لیے شوسینا جماعت کی جانب سے ایک لاکھ  کا انعام رکھ دیا گیا ہے جوکہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا کی نشاندہی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 3 روز قبل ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غورکرنے پر مجبور کردیاہے تاہم  وہ خود بھی ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

No comments:

Powered by Blogger.