Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

چار سو امیر ترین ایک دن میں 124 ارب ڈالر گنوا بیٹھے

دینا کی چار سو امیر ترین شخصیات کی دولت میں دو روز قبل اس وقت 124 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو گئی کہ جب دنیا بھر کے بازار حصص کے گرنے سے چین کے حصص میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔

بلوم برگ کے ارب پتی اشاریے کے مطابق چینی حصص میں آنے والی کمی 2007ء کے بعد سے ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ گرواٹ تھی۔
ایک ہی دن میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانے والی شخصیات میں نمایاں نام بل گیٹس کا ہے جن کی دولت میں گذشتہ پیر کے روز 3.2 ارب ڈالر کمی واقع ہوئی جبکہ معروف آن لائن شاپنگ پورٹل امازون کے صدر جف بیزوز کی دولت میں 2.6 بلین ڈالر کی کمی ہوئی۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کارلوس سلیم کی دولت میں بھی 1.6 بلین ڈالر کم ہوئی۔ دو ہزار بارہ کے بعد ان کی دولت میں آنے والی یہ ریکارڈ کمی تھی۔

Post a Comment

0 Comments