Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ایک کونے میں لا کھڑا کیا ہے

’ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ایک کونے میں لا کھڑا کیا اور اب وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ڈھونڈ پا رہے‘ ایرن ڈیوڈ ملر، کارنیگی انڈاؤمنٹ سے وابستہ سینئر فیلو ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع مگر ناکہ بندی جاری رکھنے کے بیان پر ایکس پر لکھتے ہیں کہ ’یہ اپنی مرضی سے چھیڑی گئی جنگ کی حماقت ہے۔ اب ہمیں ایک طویل دور کا سامنا ہے جہاں نہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، نہ اس بات کی کوئی ضمانت ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہیں ہو گا۔ ’آبنائے ہرمز سے کچھ بھی گزر نہیں رہا، اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جبکہ امریکہ کے پاس اس صورتحال سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں ہے۔‘ ایک اور پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’ایران نے 1979–1980 کے یرغمالی بحران کے ذریعے ایک صدر کو ذلیل کیا اور اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ اور اب اس نے ایک اور صدر کو اُس جنگ میں، جس کا آغاز اسی نے کیا تھا، جغرافیے کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے عملاً یرغمال بنا لیا ہے۔‘ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی کیٹلن کولنز نے سینیٹر الزبتھ وارن کا ایک کلپ شیئر کی، جس میں وہ کہتی ہیں: ’اب ہمارے پاس جنگ بندی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے، ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے بھی کوئی ٹائم لائن نہیں، اور سچ تو یہ ہے کہ جنگ کے خاتمے کی بھی کوئی ٹائم لائن موجود نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ایک کونے میں لا کھڑا کیا ہے اور اب وہ وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ڈھونڈ پا رہے۔‘

بشکریہ بی بی سی اردو


Post a Comment

0 Comments