Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

تاریخ کا مطالعہ کیوں ضروری ہے؟

تاریخ کے مطالعے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہمیں اپنے ماضی کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور اس کے بدلے ہمیں اپنے حال کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ تاریخ کے مطالعے سے ہمیں اپنی ثقافت کی بنیاد کا پتا چلتا ہے اور عام طور پر ہمیں اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا۔ اسی کے ذریعے ہمیں مختلف ثقافتوں کے بارے میں بہت کچھ معلومات ملتی ہیں۔ تاریخ کا مطالعہ اچھی شہریت کیلئے ضروری ہے۔ بعض اوقات شہریت کی تاریخ کے وکالت کرنے والے یہ امید کرتے ہیں کہ قومی شناخت کو تاریخ کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاریخ کے ان کامیاب لوگوں کا ذکر بار بار کیا جائے جن کے کارناموں سے نسلیں متاثر ہوئیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ  کہ نوجوان بہت متاثر ہوں گے اور وہ بھی چاہیں گے کہ ایسا کچھ کیا جائے کہ تاریخ میں اُن کا نام درج ہو جائے۔ ایک اور فائدہ یہ ہو گا کہ نوجوانوں کو ان حقائق کے بارے میں بھی پتہ چلے گا جو چھپائے گئے ہیں۔ انہیں ان لوگوں کے بارے میں بھی علم ہو گا جو اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوئے۔

تاریخ پڑھنے والوں کے لئے اپنے کیریئر کا انتخاب کرنا کوئی مشکل نہیں ہوتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تاریخ کے مطالعے سے وہ اپنے لئے بھی طے کر لیتا ہے کہ اسے کون سا کیریئر اپنانا چاہئے۔ ان میں خارجہ امور کے محکمے، امیگریشن، تمام اقسام کی غیر سرکاری تنظمیں، درس و تدریس، میڈیا، سیاحت، عجائب گھر، لائبریریاں، عوامی تاریخ اور منصوبوں کو درست طریقے سے چلانے والے ادارے شامل ہیں۔ اس بات پر بھی غور کیجئے کہ ماہرین تاریخ دنیا پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ پروفیسر سنتیانہ کا یہ قول بہت دفعہ دہرایا جاتا ہے کہ جو لوگ ماضی کو یاد نہیں رکھ سکتے اس دن کو دہرانے پر ان کی مذمت کی جاتی ہے۔ اس حقیقت سے انکار کیا نہیں جا سکتا کہ تاریخ کا مطالعہ ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم دنیا کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ تاریخی واقعات اور رحجانات کو سمجھنا، خصوصاً گذشتہ صدی کے حوالے سے اس لئے خوش کن ہے کہ ہم موجودہ واقعات اور رحجانات کی کھل کر توصیف کر سکیں۔ اگر ہم پروفیسر سنتیانہ کے انتباہ پر توجہ دیں تو پھر تاریخ کو یاد رکھنا اور اس سے سبق حاصل کرنا ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے روک سکتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ تاریخ ایک بہت اہم اور قیمتی نصابی مضمون ہے جسے آپ کے بچے کو پڑھنا ہے۔ بچے تاریخ کا مطالعہ کر کے ان ستونوں کے بارے میں جان سکتے ہیں جن پر مختلف تہذیبوں کی تعمیر کی گئی۔ تاریخ قصوں اور کہانیوں سے بھرپور ہے کچھ متاثر کن ہیں اور کچھ میں آپ کو بدنظمی کی حالت ملتی ہے۔ ایسی صورت حال بھی آپ کو بہت سی معلومات دیتی ہے۔ ابتر صورت حال (Chaotic) ایسے ہی پیدا نہیں ہوتی۔ اس کے پیچھے خاص عوامل ہوتے ہیں۔ تاریخ پڑھنے کا یہی بنیادی مقصد ہے کہ وہ عوامل کیوں پیدا ہوئے؟ واقعات کا ظہور پذیر ہونا اتنی اہمیت کا حامل نہیں جتنا اس کے محرکات تلاش کرنا ہے۔ تاریخ کا مطالعہ آپ کو وہ کچھ دیتا ہے جس کی آپ کو ہر قدم پر اشد ضرورت ہے۔

خالد وحید

بشکریہ دنیا نیوز


Post a Comment

0 Comments