Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

سی پیک میں سعودیہ کی شمولیت پر اعتراض نہیں، چین

پاکستان میں چین کےسفارتخانے کےڈپٹی چیف آف مشن چاؤلیجیان کا کہنا ہے کہ چین کو سی پیک میں سعودی عرب سمیت کسی بھی تیسرے ملک کی شمولیت پر اعتراض نہیں، یہ پاکستان پر منحصر ہےکہ وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو کیسے گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لیجیان نے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پہلے پانچ سال جلد مکمل ہونے والے منصوبے تھے، اب نئے مرحلے میں اسے توسیع دی جا رہی ہے جس میں ترجیح خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ذریعے پاکستان کی صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، ان کے ذریعے پاکستان چین کے علاوہ دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے راغب کر سکے گا۔ چاؤ لیجیان نےکہا کہ تیسرے فریق کی شمولیت کے بارے میں سی پیک اوپن پروگرام ہے، امید ہے سی پیک میں مذید ممالک شامل ہوں گے، تیسرے ممالک کی پہلے بھی شمولیت موجود ہے، مثال کے طور پر کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں 15 فیصد فنانسنگ آئی ایف سی اور عالمی بنک کی ہے، پورٹ قاسم پاور پلانٹ بھی چین اور قطر کا جوائنٹ وینچر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں، یہ پاکستان پہ منحصر ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیسے ترغیب دیتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments