فلسطین میں حماس کے زیر کنٹرول علاقے غزہ میں اسرائیل کے قبضے کے 70 سال کے تکمیل اور دہائیوں سے سرحد بند کرنے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قائم سرحد کے قریب فلسطینی مظاہرین کے خلاف ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 1700 سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے 15 مئی کو اسرائیل کے قبضے کے 70 برس مکمل ہونے کے سلسلے میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں تازہ واقعے سے مزید شدت آگئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جب 1948 میں فلسطین کے وسیع علاقے میں قبضہ کیا گیا تو متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد غزہ پہنچی تھی جو موجودہ اسرائیل میں اپنی جائیدادیں اور زمینیں چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔
0 Comments