Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

اینجیلا میرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر منتخب

جرمن پارلیمان نے اینجیلا میرکل کو چوتھی مدت کے لیے ملک کی چانسلر منتخب کر لیا ہے۔ انھوں نے انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جرمن پارلیمان (بندیسٹیج) میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے اور ایوان کے 709 ارکان میں سے 364 نے میرکل کے حق میں ووٹ دیا ہے، 309 نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور 9 ارکان نے رائے شماری کے عمل میں حصہ نہیں لیا ہے۔ اس طرح انھوں نے جیت کے لیے درکار 50 فی صد ووٹوں سے 9 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے 35 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا ہے۔

اینجیلا میرکل کے دوبارہ انتخاب کے ساتھ ہی جرمنی میں گذشتہ چھے ماہ سے جاری سیاسی تعطل کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔ جرمنی میں منعقدہ گذشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹروں نے دونوں بڑی جماعتوں میرکل کی کرسچئن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تھا اور ان کے بجائے دائیں اور بازو کی جماعتوں کو ووٹ دیے تھے۔ ان عام انتخابات کے انعقاد کے 171 روز کے بعد جرمن چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ جرمنی کی جدید تاریخ میں عام انتخابات اور چانسلر کے انتخاب میں یہ طویل ترین عرصہ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ، ایجنسیاں

Post a Comment

0 Comments