Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

کیا چھہ سال کا بچہ ارب پتی ہو سکتا ہے ؟

بچوں کو کھلونوں سے محبت تو ہوتی ہے مگر ایسے کتنے ننھے فرشتے ہوں گے جو صرف ان سے کھیل کر کروڑوں روپے کما سکیں؟ کم از کم چھ سالہ ریان جیسا تو کوئی نہیں، جو بس کھلونوں سے کھیل کر سالانہ گیارہ ملین ڈالرز (ایک ارب اٹھارہ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما لیتا ہے۔ جی ہاں واقعی امریکا سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو فوربس نے 2017 میں یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمانے والے اسٹارز کی فہرست میں شامل کیا ہے جو کہ کھلونوں اور ٹافیوں وغیرہ کا ریویو کر کے اتنا کماتا ہے۔
فوربس کے مطابق یہ بچہ ہر سال گیارہ ملین ڈالرز سے زائد کما لیتا ہے اور یہ امیر ترین یوٹیوب اسٹارز کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ ریان کی عمر چار سال تھی جب اس نے اپنا یوٹیوب چینیل ریان ٹوائز ریویو کو اپنے گھروالوں کی مدد سے قائم کیا۔ اس چینیل میں ریان کی متعدد ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں جن میں وہ بچوں کے نئے کھلونوں پر اپنی رائے دیتا ہے۔ اس چینیل میں جو وضاحت لکھی ہے، اس کے مطابق ریان کو کھلونوں سے محبت ہے اور وہ کھلونوں کا ریویو ایک بچے کی حیثیت سے بچوں کے لیے کرتا ہے۔ جس ویڈیو نے اسے یوٹیوب اسٹار بنایا، وہ ڈزنی پکسار کی کار سیریز کے سو کھلونوں کا ریویو تھا جسے اب تک 80 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس بچے کے یوٹیوب چینیل کے سبسکرائبر ایک کروڑ سے زائد ہیں اور اس معاملے میں وہ کئی بڑے یوٹیوب اسٹارز سے آگے ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments