Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

اردن ائیر لائن کا صدر ٹرمپ کو شستہ جواب

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں دس ہوائی اڈوں سے نو ائیر لائنز کی پروازوں میں کچھ ڈیجیٹل آلات ہینڈ بیگیج میں لے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔ ان میں اردن کی ’’رائل جورڈن‘‘ بھی شامل ہے۔ 14 گھنٹے کی پرواز کے دوران اپنے مسافروں کا دل بھلانے کے لیے اس فضائی کمپنی نے انگریزی زبان میں ایک دل نشیں گانا تیار کیا ہے۔ اس کے شاعرانہ بول کا اردو زبان میں نثری ترجمہ کچھ اس طرح ہے، ہر ہفتے ایک نئی پابندی جائیے امریکہ جب تک ہو ممکن ہمیں شاعر بنایا بیٹا تم نے کوئی ہماری فلائٹس کو برباد کر سکتا نہیں محض مذاق مذاق میں ہمارے پاس ہے ہر ہفتے ایک اچھی ٹپ یہ نظم رائل اردن ائیر لائن کا اپنے مسافروں کے لئے خاص تحفہ ہے ۔

اس فضائی کمپنی کے پاس اپنے مسافروں کے لیے ایک دس نکاتی’’ ایجنڈا ‘‘بھی ہے۔ جس میں لکھا ہے ’’وقت گذارنے کے دس طریقے‘‘ کتاب پڑھیے ، سنیکس کا مزہ لیجئے، ساتھی مسافر کو ہیلو کیجئے، مراقبہ کیجئے، گھنٹہ بھر سوچیے کہ آگے کیا کرنا ہے ، پرواز ایک معجزہ ہے اس کی تعریف کیجئے، انٹرنیٹ نہیں تھا تب بھی تو لوگ سفر کرتے تھے اسی پرسوچئے،آرام کیجئے ، ٹیبل کو’’کی بورڈ‘‘کیجئے، دوران پرواز ڈیوٹی فری شاپنگ کیجئے، زندگی کے معنی کیا ہیں یہی سوچئے، آپ لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کیوں رکھتے ہیں ،اس کی وجوہات پر غور کیجئے۔ اس ایجنڈے کو مسافر کافی انجوائے کر رہے ہیں۔  

Post a Comment

0 Comments