Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

امریکہ جانے والوں سے سوشل میڈیا پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور

پابندی زدہ 7 مسلم ممالک سے امریکا جانےکے خواہشمندوں سے سوشل میڈی پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اقدام کا مقصد جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت بنانا ہے تا ہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ویزا حاصل کرنے والے افرد سے ان کے سوشل میڈیا پاس ورڈ کے بارے میں سوال کر سکتے ہیں ۔ جس کا مقصد ان کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں ماضی کی جانچ پڑتال کا نظام بہت کمزور ہے ۔ اسی لیے ہمارے لیے بھی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے لہٰذا پاس ورڈ ملنے کی صورت میں ہم خود دیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟ اور اگر وہ اس حوالے سے تعاون نہیں کریں گے تو پھر امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔
جان کیلی نے بتایا کہ فی الحال اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔


Post a Comment

0 Comments