Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

مسلمانوں خوش آمدید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا دھچکہ اس وقت لگا جب امریکا کی 2 مقامی
عدالتوں نے ان احکامات پرعمل درآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کیا جن میں  انہوں نے 7 مسلم ممالک کے تارکین وطن پر پابندی عائد کی تھی۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور تارکین وطن کی امریکا آمد پر پابندی کے فیصلے کے خلاف امریکا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں امریکی شہریوں نے ایئرپورٹس کا رخ کیا اور وہاں تارکین وطن اور مسلمان مسافروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ یہ مظاہرے امریکی ریاست نیویارک، سیاٹل، نیو جرسی، ورجینیا، ڈینور، شکاگو، ڈیلاس، اوریگون، لاس اینجلس، سان فرانسیسکو اور سین ڈیاگو کے ایئرپورٹس پر ریکارڈ کیے گئے۔

 









Post a Comment

0 Comments