Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

نتیجہ جو بھی ہو، آپ کا شکریہ : ہیلیری کی ٹویٹ

امریکی سیاسی تاریخ کے سب سے زیادہ تند وتیز صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ایسے میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلیری کلنٹن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مختصر پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں کلنٹن کا کہنا ہے "مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے تاہم ابھی تیقن کے ساتھ کچھ کہنا مشکل ہے۔ آج جو بھی نتیجہ سامنے آئے، میں سب کچھ کرنے کے لئے آپ کی شکر گزار ہوں۔" بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہیلیری کی ٹویٹ ان کی ممکنہ شکست کا اعتراف ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔ بعض حلقے سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں اب تک 'حیرانگی' کا عنصر ہی مترشح ہوتا ہے۔"
یاد رہے کہ ری پیبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی متعدد سوئنگ ریاستوں بالخصوص اویائیو اور انڈیانا میں حیران کن نتائج دکھا رہے ہیں۔ تاہم فلوریڈا کے سوئنگ نتائج میں ٹرمپ نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے جبکہ امریکی خبر رسان ادارے نے یہاں ان کی کامیابی کی خبر جاری کی ہے۔ 'العربیہ' کی نامہ نگار کے مطابق مشی گن ریاست جہاں ہمیشہ سے ڈیموکریٹس ہی کامیاب ہوتے چلے آئے ہیں، وہاں بھی ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

Post a Comment

0 Comments