Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

امریکہ : صدارتی مباحثے میں ہیلری اور ٹرمپ کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

ہیلری پر 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگا ، ٹرمپ خواتین کیخلاف نازیبا
زبان کے استعمال پر زیر عتاب آئے. امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرے مباحثے میں ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے ، ٹرمپ نے ہلیری پر 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگایا تو ہیلری نے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا ، کہا کہ ٹرمپ صدارت کے اہل نہیں ۔ امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا گرما گرم مباحثہ ، دونوں امیدوار مباحثے کے لئے پہنچے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن سے ہاتھ ملانا چاہا لیکن ہیلری ہاتھ ملانے سے گریزاں رہیں. 
مباحثہ شروع ہوا دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ ٹرمپ نے ہلیری پر 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگا دیا جس کا ہلیری نے بھرپور دفاع کیا ۔ ہیلری نے خواتین کے متعلق نازیبا گفتگو کی ، ویڈیو کے معاملے پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر ٹرمپ نے سوال گول مول کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا خواتین کی جتنی عزت کرتا ہوں کوئی اور نہیں کرتا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ ہم تقسیم ہوچکے ہیں ، یہ ملک اوباما کے مزید 4 سال کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ اوباما کےدور میں روزگار کی صورتحال بدترین رہی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹن ہمایوں خان کو ہیرو تسلیم کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ہوتے تو شاید ہمایوں خان زندہ ہوتے ۔ دونوں امیدواروں کے درمیان مباحثہ پونے دو گھنٹے تک جاری رہا جسے پوری دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مباحثہ قرار دیا گیا ۔ 

Post a Comment

0 Comments