Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

بھارتی میڈیا نے مودی کے دماغی معائنے کا تقاضا کردیا

 بھارتی میڈیا اورسوشل میڈیا نے نریندر مودی کے جی 20 کانفرنس سے پہلے
دورہ ویتنام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سوشل میڈیا پربحث ہورہی ہے کہ جس ملک کے مظلوم عوام سیلاب کی آفتوں کے نتیجے میں ایک ایک نوالے کے محتاج ہو گئے ہوں اس ملک کا وزیراعظم اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی خاطر ویتنام کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد دے آیا ، ایسے شخص کا ذہنی معائنہ وقت کا تقاضا ہے۔ اس بحث میں بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کے علاوہ اقتصادی ماہرین اورلاکھوں کی تعداد میں بھارت کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ آخر یہ سب کچھ کر کے نریندر مودی کن کو متاثرکرنا چاہتے ہیں ۔
ویتنام کو دی جانے والی خطیر رقم نے مودی کو سیلاب متاثرین کے ساتھ اور کئی ڈپلومیٹک ایشوز پر بھی گھیرنا شروع کردیا ہے۔ ایک طبقے کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ویتنام کے ساتھ کئی سمندری اور دفاعی امور پر چین کی رسہ کشی چل رہی ہے۔ مودی کا شی چن پنگ سے ملاقات سے پہلے ویتنام جانا اور اس ملک کو 50 کروڑ ڈالر کا اقتصادی پیکیج کے علاوہ دفاع جیسے حساس شعبے میں 12 معاہدوں پردستخط کرنا اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ بھارت چین سے اپنے تعلقات استوار کرنے میں مخلص نہیں بلکہ مودی کا دورہ چین بھی ان کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے ناکام تصور کیا جارہا ہے ۔ اگر مودی کو ویتنام جانا ہی تھا تو یہ پروگرام جی 20 کانفرنس سے واپسی پربھی انجام دیا جا سکتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments