Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

واٹس ایپ مقبولیت میں سرفہرست

واٹس ایپ کو موبائل میسیجنگ کی دنیا کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے اور اس بات
کی تصدیق ایک حالیہ سروے میں بھی ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ انٹیلی جنس کمپنی سمیلر ویب کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق واٹس ایپ دنیا کے 109 ملکوں میں استعمال کی جانے والی سب سے بڑی اور بہترین موبائل میسیجنگ ایپ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان میں موجود 94.8 فیصد اینڈرائیڈ موبائل فونز میں واٹس ایپ موجود ہے جہاں اس کا روزانہ 37منٹ اوسطاً استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کمپنی نے 187 ملکوں میں سروے کیا اور 109 ملکوں میں یہ صف اول پر رہی دنیا میں 55.6 فیصد موبائل فونز میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انڈیا کے علاوہ جن ملکوں میں سن سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے ان میں برازیل، میکسکو، برطانیہ، روس اور جنوبی امریکا کے دیگر ملک شامل ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر فیس بک کی میسیجنگ ایپ ہے جس کا آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکا سمیت دیگر 49 ملکوں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔

میسیجنگ ایپ کی فہرست میں تیسرا نمبر وائبر کا ہے جو دس ملکوں میں انتہائی مقبول ہے لیکن یہ مشرقی یورپی ملکوں جیسے یوکرین، بیلاروس، مولڈووا اور دیگر ملکوں میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ اپریل 2016 تک صرف یوکرین میں 65 فیصد اینڈرائیڈ موبائلز میں یہ ایپ موجود تھی اور اس کا روزانہ اسطاً 16 منٹ استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ وائبر عراق، لیبیا اور سری لنکا میں بھی کافی مقبول ہے۔ لائن، وی چیٹ اور ٹیلی گرام جیسی بقیہ ایپ چین، ایران اور جاپان جیسے ملکوں میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں لیکن جاپان میں لوگ لائن کے اتنے عادی ہیں کہ وہ روزانہ اوسطاً 40 منٹ اس کا استعمال کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments