Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

مسلمان خاتون سے ٹرمپ معافی مانگیں

امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل (سی اے آئی آر) نے ریپلکن پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ مظاہرہ کرنے والی مسلمان خاتون سے معافی طلب کریں جنھیں ان کی ریلی سے نکال دیا گيا تھا۔
سی اے آئی آر نے کہا کہ ساؤتھ کیرولینا کی ایک ریلی سے روز حمید کے نکالے جانے نے ’امریکی مسلمانوں کے درمیان سراسیمگی کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔ 
روز حمید نے جمعے کو خاموش مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے انھیں ریلی سے باہر نکال دیا گيا تھا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کی تجویز کو وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
راک ہل شہر میں منعقدہ ریلی میں روز حمید ایک ٹی شرٹ پہن کر آئی تھیں جس پر لکھا تھا: ’سلام، میں امن کے لیے ہوں۔‘ عربی لفظ سلام کا معنی امن ہوتا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی
جب وہ کھڑی ہوئیں تو ان کے پاس بیٹھے لوگوں نے ’ٹرمپ ٹرمپ!‘ پکارنا شروع کر دیا کیونکہ مبینہ طور پر انھیں کسی بھی خلل کی صورت میں ایسا کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

    حمید جو فلائٹ اٹینڈینٹ ہیں ان سے سکیورٹی اہلکاروں نے وہاں سے جانے کے لیے کہا۔ جب انھیں باہر لے جایا جا رہا تھا تو ان کا مذاق اڑایا گیا۔
سی اے آئی آر نے کہا کہ مسز حمید سے معافی طلب کرنے کے علاوہ ٹرمپ واضح بیان دیں کہ ’امریکی مسلمانوں کا عام شہری کے طور پر ملک کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا خیر مقدم ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments