Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

سات ٹویٹس میں ساڑھے سات لاکھ فالوئرز

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق كنٹریكٹر اور ملک کی خفیہ معلومات منکشف کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے۔

اپنے پہلے ٹویٹ میں انھوں نے لكھا ’کین یو ہيئر می ناؤ؟‘ ( کیا اب آپ مجھے سن سکتے ہیں؟)

اپنی پروفائل میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’میں نے پہلے حکومت کے لیے کام کرتا تھا۔ اب میں عوام کے لیے کام کرتا ہوں۔

انہیں جلد ہی ایک ہزار فالوئرز بھی مل گئے۔
خفیہ معلومات ظاہر کرنے پر ایڈورڈ سنوڈن کی امریکہ کو مطلوب ہیں وہ صرف ایک ٹویٹر صارف کے فالوئر بنے ہیں اور وہ ہے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے)۔
اپنے دوسرے ٹویٹس میں انھوں نے مذاق میں لکھا ہے ’اب تو مریخ پر پانی مل گیا ہے! کیا آپ کو لگتا ہے وہ سرحد پر پاسپورٹ چیک کرتے ہوں گے؟
سنوڈن کے ٹویٹر اکاؤنٹ کھولنے کے ایک گھنٹے بعد ٹویٹر نےsnowden اکاؤنٹ کی تصدیق کی اور سات ٹویٹس میں سنوڈن کے سات لاکھ 60 ہزار فالوئرز بن گئے۔
2013 میں ایڈورڈ سنوڈن نے میڈیا میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے انٹرنیٹ اور فون ریکارڈز کی نگرانی کی تفصیلات منکشف کی تھیں اور اس کے بعد انھوں نے امریکہ چھوڑ دیا تھا۔

ان کے اس انکشاف نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی تھی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ چھوڑنے سے پہلے انھوں نے دس لاکھ ستر ہزار خفیہ دستاویز ڈاؤن لوڈ کر لی تھیں۔

Post a Comment

0 Comments