Header Ads

Breaking News
recent

سعودی عرب : حکومت کی جانب سے سگریٹ اور مشروبات پر 'گناہ ٹیکس' عائد

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ایک نئے ٹیکس نے سگریٹ نوشوں کی زندگی دشوار کر دی ہے کیونکہ اس ٹیکس کی مد میں سگریٹ کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ سعودی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حکومت نے 'سِن ٹیکس' یعنی 'گناہ ٹیکس' کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کیا ہے جس سے سگریٹ اور سافٹ ڈرنکس کی مصنوعات کی قیمت بڑھ گئی ہیں۔ عرب نیوز سے ہی بات کرتے ہوئے جدہ میں مقیم پاکستانی فیضان حیدر نے کہا کہ وہ اپنے کھانے کے خرچے کو کم کر لیں گے لیکن سگریٹ نوشی نہیں ختم کریں گے۔ ’میں کھانا پینا کم کر دوں گا لیکن میں سگریٹ نہیں چھوڑ سکتا۔‘

یہ ٹیکس اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیج کے خطے میں واقع دوسرے ممالک میں بھی یہ ٹیکس لاگو ہو گا جس میں ان اشیا پر ٹیکس لگایا جائے گا جو مضر صحت ہیں۔ اس ٹیکس کی مدد سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالیاتی فرق کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مقامی سعودی میڈیا کے مطابق اس ٹیکس کے عائد ہونے کے بعد سے تاجروں نے ان مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے تا کہ قیمتیں بڑھنے کے بعد وہ زیادہ منافع کما سکیں۔

سعودی حکومت کی جنرل اتھارٹی آف زکوۃ اینڈ ٹیکس کے ترجمان مہند ال مادی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفتر نے اس ٹیکس کے بارے میں کاروباری سیکٹر کو معلومات فراہم کر دی ہیں اور ساتھ ساتھ اس کے لیے وہ ورکشاپ بھی منعقد کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ خلیجی ممالک کی تنظیم گلف کو آپریشن کونسل کے ملکوں میں 2018 سے چند مصنوعات پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔
 

No comments:

Powered by Blogger.