Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیر سے متعلق سوال پر مودی کو سانپ سونگھ گیا

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایسے خاموش ہوئے جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک نریندر مودی سے پاکستانی صحافیوں نے جب پوچھا کہ مسئلہ کشمیر کا کیا حل ہے؟ اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیسے رہی؟ تو مودی نے کوئی جواب نہ دیا اور زیرلب مسکراتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔ مودی کے سیکیورٹی اسٹاف نے صحافیوں کو بھارتی وزیراعظم سے سوال پوچھنے سے روکنے کی کوشش بھی کی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے سرکاری طور پر اس ملاقات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دونوں رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ میں موجود ہیں جہاں دونوں ممالک کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی. بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی اور نواز شریف کی مختصر ملاقات قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی جبکہ مودی نے وزیراعظم نوازشریف سے ان کی والدہ اور خاندان کی خیریت بھی دریافت کی۔
 

Post a Comment

0 Comments