Header Ads

Breaking News
recent

اسرائیل : غزہ کو روزانہ صرف 45 منٹ بجلی فراہمی کا فیصلہ

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی بجلی کو روزانہ صرف 45 منٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ کا علاقہ 2006ء سے اسرائیلی ناکہ بندی کی زد میں ہے۔ اسرائیلی فیصلے سے قبل بھی غزہ میں بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے اور 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ تین یا چار گھنٹے بجلی آتی ہے۔
ایک اسرائیلی اخبار نے صہیونی حکومت کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ کابینہ نے فوج کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’حماس‘ کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں محاصرے میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کی بجلی کی سپلائی میں کمی کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر کیا ہے۔ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کو مطلع کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کی طرف سے بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتی۔
 

No comments:

Powered by Blogger.