Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

چترال کے عوام کی ’لائف لائن‘ سمجھی جانے والی لواری ٹنل

 لواری ٹنل پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دور افتادہ پہاڑی ضلع چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے کے لیے بنائی جانے والی سرنگ ہے۔

 لواری ٹنل منصوبے پر پہلی مرتبہ تعمیراتی کام کا آغاز سنہ 2005 میں ہوا تھا اور لواری سرنگ کا منصوبہ 2005 کے اواخر میں شروع ہوا اور 2008 کے آخر تک 8.6 کلومیٹر طویل سرنگ کھود ڈالی گئی تھی۔

 چترال میں سردیوں کے موسم میں اکثر اوقات برف باری کی وجہ سے لواری پاس مہینوں تک بند رہتا ہے جس سے چترالی عوام ملک کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جاتے ہیں۔


 اس سرنگ کی تکمیل سے چترال کی تقریباً پانچ لاکھ آبادی کو ہر موسم میں باآسانی سفر کی سہولت میسر ہوگی۔


 سات ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع لواری سرنگ موسمِ سرما میں چترال کی آبادی کے لیے اخراج کا واحد راستہ ہے۔


 ماہرین کا خیال ہے کہ لواری ٹنل سے چترال وسط ایشیائی ممالک کے لیے ایک گیٹ وے کی حیثیت بھی اختیار کرسکتا ہے۔ (تصاویر بلال احمد، بی بی سی اردو، چترال)



Post a Comment

0 Comments