Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

حکومت نے 7 ارب 86 کروڑ روپے صرف اشتہارات پر خرچ کردیے

حکومت کی زیادہ توجہ کام کی بجائے اشتہارات کے ذریعے شریف برادران کی تشہیر پر ہے لیکن اب حکومت نے خود اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے اقرار کرلیا ہے کہ اب تک اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں 7 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے اشتہارات دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے میڈیا 
میں دیے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے تحریری طورپرجمع کرائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جون 2013 سے اب تک مجموعی طور پر 7 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے اشتہارات دیے دیے ہیں جن میں سے اخبارات میں 5 ارب 72 کروڑروپے اور الیکٹرانک میڈیا میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے۔

Post a Comment

0 Comments