Header Ads

Breaking News
recent

وٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف...

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کشن وٹس ایپ نے موبائل فونز کی دنیا سے نکل کر اب انٹرنیٹ میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا ویب ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

 وٹس ایپ کا یہ ویب ورژن فی الحال صرف گوگل کروم کے صارفین تک محدود ہے اور ابھی اسے ایپل کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے فعال بنانے پر کام ہونا باقی ہے۔وٹس ایپ کے ویب ورژن کو استعمال کرنے کےلئے گوگل کروم کے صارفین کو اس براﺅزر ایکسٹینشن کی ضرورت پڑے گی اور اور کیو آر کوڈ کو سکین کرنا ہوگا جو ویب کلائنٹ سے جڑی ڈیوائس میں لنک کی شکل میں آئے گا۔

اس ویب چیٹ فیچر کو اسی وقت استعمال کیا جا سکے گا جب کمپیوٹر انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا تاہم ڈیسک ٹاپ میں وٹس ایپ کی موجودگی اس ایپ کو پسند کرنے والے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگی



No comments:

Powered by Blogger.