Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Beautiful Hadith about one Black Woman

ایک مرتبہ عطا بن ابی رباح حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ کھڑے تھے کہ سامنے سے کالے رنگ کی ایک عورت گزری-
عبداللہ ابن عباس رض نے عطا کی طرف دیکھا- کہنے لگے: تمہارا کیا خیال ہے، کیوں نہ میں تمہیں ایک جنتی عورت دکھاؤں؟ حصرت عطا نے تعجب سے کہا کہ ایک جنتی عورت؟
حضرت عبداللہ رض نے فرمایا؛ ہاں ایک عورت ہے، جب وہ وفات پاجائے گی تو جنت میں جائے گی- عطا نے تعجب کیا- کہنے لکے کہ مجھے دکھائيں وہ کون سی خوشنصیب خاتون ہے جو جنتی ہی، ہمارے درمیان رہتی ہے، بازاروں، گلیوں میں چلتی پھرتی ہے- عبداللہ ابن عباس رض نے کالے رنگ کی اس بورھی لونڈی کی طرف اشارہ کیا- کہنے لگے وہ بوڑھی عورت جنتی ہے-
حضرت عطا نے پوچھا: ابن عباس! آپ کوکیسے معلوم کہ وہ جنتی ہے؟
جواب دیا: کئی سال گزرے یہ کالی کلوٹی لونڈی اللہ کے رسول ۖ کے پاس آئی، تب اس کو مرگی کے دورے پڑتے تھے- اس نے اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آکر شفا کے لیے دعا کی درخواست کی وہ کہنے لگی: "میری زندگی اجیرن ہوگئی ہے، بچے مجھ سے ڈرتے ہیں میرا مذاق اڑاتے ہیں، مجھ پر ہنستے ہیں- میں بازار میں ہوں یا گھر میں، یا لوگوں کے پاس، اچانک مجھے دورہ پڑتا ہے اور مجھے ھوش نہیں رہتا- میں اس زندگی سے تنگ آچکی ہوں- اللہ کے رسول ۖ! اللہ سے دعا فرمائیں کا وہ مجھے شفا عطا فرمائے-"
اللہ کے رسولۖ نے چاہا کہ صحابہ کرام رض کو صبر کا درس دیں- آپ نے فرمایا:
" اگر تم چاہو ت وصبر سے کام لو اور اس کے عوض تمہارے لیے جنت ہے، اور اگر چاہو تو میں تمہاری شفا کے لیے اللہ سے دعا کردوں-"
اللہ کے رسول ﷺ نے جب بات ختم کی تو اس عورت نے غور و فکر کیا- سوچا، اپنے حالات اور اپنی بیماری کو دیکھ- آپ ۖ کے فرمان کو اپنے دل میں دہرایا- اب وہ دونوں میں فیصلہ کرنا چاہ رہی تھی کہ کس کو اختیار کرے- صبر کو یا دنیاوی آرام کو؟ سوچا، غور کیا کہ دنیا تو فانی ہے، اسے ایک دن ختم ہوجانا ہے- میں جنت کی طلبگار کیوں نہ بنوں، اس کی چاہت کیوں نہ کروں؟ اور اس نے اپنا فیصہ صادر کردیا:
" اے اللہ کے رسول ۖ! میں صبر سے کام لے لوں گی، لیکن جب مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے تو میں بے پرواہ ہوجاتی ہوں، اس کے آپ اللہ تعالی سے دعا فرمادیں کہ وہ مجھے بے پردہ نہ کرے-"
رسول اکرم ۖ نے اس کے حق میں دعا فرمادی-
یوں اس عورت نے دنیا کی تکلیف اور بیماری کو گوارہ کر لیا اور اس کے بدلے میں جنت خرید لی
( بخاری: 5652، مسلم:2576)

ایک مرتبہ عطا بن ابی رباح حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ کھڑے تھے کہ سامنے سے کالے رنگ کی ایک عورت گزری-
عبداللہ ابن عباس رض نے عطا کی طرف دیکھا- کہنے لگے: تمہارا کیا خیال ہے، کیوں نہ میں تمہیں ایک جنتی عورت دکھاؤں؟ حصرت عطا نے تعجب سے کہا کہ ایک جنتی عورت؟
حضرت عبداللہ رض نے فرمایا؛ ہاں ایک عورت ہے، جب وہ وفات پاجائے گی تو جنت میں جائے گی- عطا نے تعجب کیا- کہنے لکے کہ مجھے دکھائيں وہ کون سی خوشنصیب خاتون ہے جو جنتی ہی، ہمارے درمیان رہتی ہے، بازاروں، گلیوں میں چلتی پھرتی ہے- عبداللہ ابن عباس رض نے کالے رنگ کی اس بورھی لونڈی کی طرف اشارہ کیا- کہنے لگے وہ بوڑھی عورت جنتی ہے-
حضرت عطا نے پوچھا: ابن عباس! آپ کوکیسے معلوم کہ وہ جنتی ہے؟
جواب دیا: کئی سال گزرے یہ کالی کلوٹی لونڈی اللہ کے رسول ۖ کے پاس آئی، تب اس کو مرگی کے دورے پڑتے تھے- اس نے اللہ کے رسول  کے پاس آکر شفا کے لیے دعا کی درخواست کی وہ کہنے لگی: "میری زندگی اجیرن ہوگئی ہے، بچے مجھ سے ڈرتے ہیں میرا مذاق اڑاتے ہیں، مجھ پر ہنستے ہیں- میں بازار میں ہوں یا گھر میں، یا لوگوں کے پاس، اچانک مجھے دورہ پڑتا ہے اور مجھے ھوش نہیں رہتا- میں اس زندگی سے تنگ آچکی ہوں- اللہ کے رسول ۖ! اللہ سے دعا فرمائیں کا وہ مجھے شفا عطا فرمائے-"
اللہ کے رسولۖ نے چاہا کہ صحابہ کرام رض کو صبر کا درس دیں- آپ نے فرمایا:
" اگر تم چاہو ت وصبر سے کام لو اور اس کے عوض تمہارے لیے جنت ہے، اور اگر چاہو تو میں تمہاری شفا کے لیے اللہ سے دعا کردوں-"
اللہ کے رسول نے جب بات ختم کی تو اس عورت نے غور و فکر کیا- سوچا، اپنے حالات اور اپنی بیماری کو دیکھ- آپ ۖ کے فرمان کو اپنے دل میں دہرایا- اب وہ دونوں میں فیصلہ کرنا چاہ رہی تھی کہ کس کو اختیار کرے- صبر کو یا دنیاوی آرام کو؟ سوچا، غور کیا کہ دنیا تو فانی ہے، اسے ایک دن ختم ہوجانا ہے- میں جنت کی طلبگار کیوں نہ بنوں، اس کی چاہت کیوں نہ کروں؟ اور اس نے اپنا فیصہ صادر کردیا:
" اے اللہ کے رسول ۖ! میں صبر سے کام لے لوں گی، لیکن جب مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے تو میں بے پرواہ ہوجاتی ہوں، اس کے آپ اللہ تعالی سے دعا فرمادیں کہ وہ مجھے بے پردہ نہ کرے-"
رسول اکرم ۖ نے اس کے حق میں دعا فرمادی-
یوں اس عورت نے دنیا کی تکلیف اور بیماری کو گوارہ کر لیا اور اس کے بدلے میں جنت خرید لی
( بخاری: 5652، مسلم:2576)

Post a Comment

0 Comments