Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ہیڈورکس یا بیراج کیا ہوتے ہیں؟ کیوسک کیا ہوتا ہے؟

ہیڈورکس یا بیراج کیا ہوتے ہیں؟
کسی بھی دریا پر پانی کی نگرانی کرنے کے لیے ہیڈ ورکس یا بیراج بنائے جاتے ہیں جن کا مقصد دریا میں پانی کے بہاؤ کو ریگولیٹ کرنا ہوتا ہے تاکہ دریا میں پانی کی سطح اس حد تک رہے کہ پانی نہروں میں جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف دریاؤں پر بنائے گئے بیراج پانی کے بہاؤ کے مطابق ڈیزائن کیے جاتے ہیں اور ہر بیراج سے پانی گزرنے کی ایک مخصوص حد ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر دریا میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہو اور بیراج کے تمام دروازے کھولنے کے باوجود بھی پانی کا بہاؤ کم نہ ہو رہا ہو تو بیراج کو محفوظ بنانے کے لیے دریا یا اُن سے نکلنے والی نہروں کی پشتوں پر شگاف ڈالا جاتا ہے۔

کیوسک کیا ہوتا ہے؟
کیوسک پانی کے بہاؤ کی مقدار ناپنے کا پیمانہ ہے۔ یعنی اگر کسی جگہ سے ایک سیکنڈ میں ایک کیوبک فٹ یا 28 لیٹر پانی گزرے تو پانی کی وہ مقدار ایک کیوسک ہو گی۔ سیلاب کی صورتحال میں دریاؤں سے ہزاروں کیوسک پانی گزرتا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پنجاب کے ایک سینئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک لاکھ کیوسک ریلے کا مطلب یہ ہے کہ دریا کے اُس مخصوص مقام سے ایک سکینڈ میں 283170 لیٹر پانی گزر رہا تھا۔

درمیانے اور اونچے درجے کا سیلاب کیا ہوتا ہے؟
اس بات کا تعین کیسے ہوتا ہے کہ کسی دریا میں اس وقت درمیانے، اونچے یا انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے؟ اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دریا میں سیلاب کا تعین دریا کی گنجائش، اس کی چوڑائی کے مطابق طے کیا جاتا ہے۔  

بشکریہ بی بی سی اردو
 

Post a Comment

0 Comments