اگر آپ کے پاس کوئی قابلِ استعمال کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ہے تو پلے سٹور سے گوگل والٹ کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے پر ایپلیکیشن آپ کو پیمنٹ کارڈز، بورڈنگ پاسز، لویلٹی کارڈز وغیرہ شامل کرنے کا آپشن دے گا۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر آپ کا کارڈ والٹ میں ایڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی صارف کا قابل استعمال کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اس کے کے گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ ہے تو وہ خود بخود گوگل والٹ میں شامل ہو جائے گا۔ کارڈز کے شامل ہونے کے بعد آپ گوگل والٹ کو مجاز پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز پر کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک الفلاح (ویزہ، ماسٹر کارڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز)، بینک آف پنجاب (ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز)، فیصل بینک نور (ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز)، ایچ بی ایل (ویزہ، ماسٹر کارڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز)، جاز کیش (ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز)، میزان بینک (ویزہ اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز) اور یو بی ایل (ویزہ اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز) کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والٹ میں اسے شامل کر سکیں گے اور اپنے اینڈرائیڈ فونز یا ویئر او ایس (Wear OS) ڈیوائسز کی مدد سے ادائیگیاں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ گوگل والٹ کو اِن ایپ ادائیگیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین باتک ایئر اور تھائی ایئرویز کے بورڈنگ پاسز بھی گوگل ویلیٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ والٹ میں شامل بورڈنگ پاسز کے متعلق ایپ کے ذریعے مسافروں کو روانگی کے وقت اور گیٹ میں تبدیلی وغیرہ کے بارے میں اطلاع ملتی رہے گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کیے جا سکیں گے۔
0 Comments