کورونا وائرس کی وباء کے دوران آکسیجن نہ ملنے کے خوف کے باعث لوگوں نے اپنے پیاروں کو بروقت آکسیجن کی فراہمی کے لیے گھروں میں آکسیجن سلنڈرز رکھنا شروع کر دیئے ہیں، ایسا کرنا غلط نہیں مگر اس کیلئے کون کون سی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟ یہ جاننا بھی بے حد ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بر وقت آکسیجین نہ ملنے اور مریض کی حالت خراب ہونے کے پیش نظر لوگوں نے اپنے پیاروں کو آکسیجن کی بروقت فراہمی کے لیے گھروں میں آکسیجن سلنڈر رکھ لئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آکسیجن سلنڈر کو آئل سے دور رکھیں، گرنے سے بچائیں اور سلنڈر جس جگہ موجود ہے وہاں سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 50 سے 250 کیوبک فٹ تک کے آکسیجن سلنڈر دستیاب ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈر لیتے وقت اس کے ٹیسٹ سے متعلق چیکنگ کی تاریخ دیکھنا بھی ضروری ہے۔
0 Comments