Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

بلغراد : سربیا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر

بلغراد سربیا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ سرب زبان میں اس کا معنی ہے ’’سفید شہر‘‘۔ یہ دریائے ساوا اور ڈینیوب کے سنگم پر واقع ہے۔ بلغراد شہر کی آبادی 12 لاکھ سے زائد ہے۔ یورپ میں زمانہ قبل از تاریخ کی سب سے اہم ثقافت جسے ’’وینکا کلچر‘‘ کہتے ہیں، اس شہر کے اردگرد چھٹی صدی قبل مسیح میں ارتقا پذیر ہوئی۔ عہد عتیق میں یہاں ڈیسینز لوگ آباد ہوئے اور 279 قبل مسیح کے بعد کلٹیوں نے اس پر قبضہ کر لیا۔ آگسٹس کے دور میں رومیوں نے اسے فتح کیا۔ سلاوی قوم یہاں 520ء کے لگ بھگ آئی۔ 

یہ وقتاً فوقتاً بازنطینی ، فرینک، بلغاریہ اور ہنگری سلطنت کا ساتھ دیتی رہی۔ اس کے بعد یہ سرب بادشاہ سٹیفن ڈراگوٹن کا دارالحکومت قرار پایا۔ 1521ء میں یہ سلطنت عثمانیہ کے قبضے میں چلا گیا۔ یورپی طاقتوں اور عثمانی سلطنت کے درمیان جنگوں سے یہ زیادہ تر تباہ ہو گیا۔ 1841ء میں یہ سربوں کا دوبارہ دارالحکومت قرار پایا۔ یہ ایک ایسے مقام پر تھا جس کی بہت تزویراتی اہمیت تھی، اس لیے یہاں بے تحاشہ جنگیں ہوئیں اور یہ کئی مرتبہ تباہ ہوا۔ 1918ء میں یوگوسلاویہ کے قیام سے 2006ء میں اس کے خاتمے تک یہ اس کا دارالحکومت رہا۔

وردہ بلوچ


 

Post a Comment

0 Comments