Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

دنیا کی بہترین موبائل فون کمپنیاں کونسی ہیں ؟

دنیا کی بہترین موبائل فون کمپنیوں کی سال 2018 کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا کی پانچ بڑی اور بہترین اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے نام منظر عام پر آئے ہیں۔ ریسرچ کمپنی ’آئی ڈی سی‘ کی جانب سے دنیا کے بہترین اسمارٹ فون کمپنیوں کے نام جاری کیے گئے ہیں، انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس سال پوری دنیا میں تقریباً 2. 355 ملین موبائل فونز فروخت ہوئے ہیں اور ان میں سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فونز اور ان کی کمپنیوں کے نام مندجہ ذیل ہیں.

’آئی ڈی سی‘ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کی پہلی بہترین اسمارٹ فون کمپنی ’سام سنگ‘ (samsung) ہے جس کے 2018 کے آغاز سے اب تک 2. 72 ملین فونز فروخت ہو چکے ہیں، ان میں زیادہ تعداد ’Galaxy Note 9‘ اور ’Galaxy A-series‘ فونز کی ہے۔

دوسری نمبر پردنیا کی بہترین اسمارٹ فون کمپنی ’ہواوے‘ (Huawei) ہے جس کے اب تک 52 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد پی سیریز (P series) اور میٹ سیریز (Mate series) فونز کی ہے۔ ہواوے چین کی موبائل فونز بنانے والی کمپنی ہے۔

ایپل (Apple) نے اس فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، دنیا بھر میں آئی فون کو بےحد پسند کیے جانے کے باوجود اس کا تیسراے نمبر پر ہونا حیران کن بات ہے۔ اس سال ایپل نے اپنے 3 نئے موبائل فانز بھی معتارف کرائے ہیں جن میں آئی فون XS، آئی فون XS Max اور آئی فون XR شامل ہیں۔ پوری دنیا میں ایپل کے اب تک 9. 46 ملین موبائل فونز فروخت ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد آئی فون XS اور آئی فون XS Max کی ہے۔

دنیا کی چوتھی بہترین اسمارٹ فون کمپنی Xiaomi ہے جس کے 2. 32 ملین موبائل فونز اب تک فروخت کیے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد Redmi 5A, Redmi 5 Plus, Redmi Note 5, Redmi 6, Redmi 6A Redmi 6 Pro کی ہے۔ اس کے علاوہ فہرست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت، انڈونیشیا اور اسپین کے صارفین نے اس کمپنی کے موبائل فونز کو زیادہ پسند کیا ہے۔

پانچویں بہترین اسمارٹ فون کمپنی ’اپپو‘ (Oppo) ہے جس کے فروخت ہونے والے موبائل فونز کی تعداد9. 29 ملین ہے اور ان میں زیادہ تعداد Find X, R17 فونز کی ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments