Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ایف-35 فائٹر جیٹ : دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز گر کر تباہ

امریکی فوج کو اپنے انتہائی مہنگے ایف-35 فائٹر جیٹ پروگرام میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک ایف - 35 بی جیٹ جنوبی کیرولینا میں گر کی تباہ ہو گیا ۔  امریکی میرن کور نے کہا کہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب رہا اور یہ کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میرن کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے کے حادثے کے معاملے میں جانچ جاری ہے۔ ایف - 35 دنیا میں اپنی قسم کا سب سے وسیع اور مہنگا اسلحہ جاتی پروگرام ہے۔ عالمی سطح پر اس کے تین ہزار طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ ہے اور یہ پروگرام 30 سے 40 سال تک جاری رہے گا۔ لیکن اس پروگرام کو اس کی قیمت اور جنگی صلاحیت کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جو جیٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے اس کی قیمت دس کروڑ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق پینٹاگون کے ایک نئے معاہدے میں بتایا گیا ہے کہ 141 ایف - 35 جیٹ طیاروں کی قمیت تقریباً نو کروڑ ڈالر فی طیارہ ہے۔ یہ ماڈل ایف - 35 طیاروں کی تین اقسام میں سے ایک قسم ہے جو کہ اپنے کام پر معمور ہے۔ امریکہ نے ایف - 35 بی کا افغانستان میں طالبان کے خلاف پہلی بار استعمال کیا۔ اس سے چار ماہ قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے ایف - 35 اے کا دو مختلف حملوں میں استعمال کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایف - 35 جیٹ طیاروں کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی ہے کہ دشمن اسے 'دیکھ نہیں سکتا۔' جبکہ یہ جیٹ ایسا نہیں ہے کہ نہ نظر آئے۔ اس کے بنیادی کنریکٹر لوکہیڈ مارٹن کا کہنا ہے کہ 'چھپنے کی اس کی جدید صلاحیت' کی وجہ سے یہ راڈار کی گرفت سے باہر رہتا ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments