Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

یووون رڈلے کون ہیں ؟

ووون رڈلے برطانیہ کے شہر اسٹینلے کی کاؤنٹی ڈرہم میں پیدا ہوئیں، وہ ایک معروف صحافی اور مصنف ہیں، جنہیں افغانستان کے سفر کے دوران طالبان نے قید کر لیا تھا اور رہائی کے بعد انہوں نے مسیحی مذہب ترک کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا تھا اور اس کی وجہ طالبان کا حسن اخلاق اور سلوک بتایا تھا۔ یووون رڈلے مختلف اخبارات اور نشریاتی اداروں کے ساتھ منسلک رہیں، جن میں سنڈے ایکسپریس، سنڈے ٹائم، آبزرور، روزنامہ مرر اور انڈیپینڈنٹ آف سنڈے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے سی این این، بی بی سی، آئی ٹی این، پریس ٹی وی اور کارلٹن ٹی وی کے لیے بھی خدمات انجام دیں اور اس حوالے سے عراق، افغانستان، فلسطین، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کا دورہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ یووون رڈلے عورتوں کے حقوق کی علمبردار ہیں جبکہ انہیں 'جنگ وجدل' مخالف گروپ کا بانی بھی تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان سے لاپتا اور افغانستان میں قید کی جانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی یووون رڈلے نے ہی دنیا کے سامنے اٹھایا تھا۔
 

Post a Comment

0 Comments