Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

دنیا بھر کی آبادی کا 48 فیصد حصہ انٹرنیٹ کا صارف ہے

عالمی ادارے یونیسف نے دنیا میں انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کا 48 فیصد حصہ انٹرنیٹ کا صارف ہے جن میں 71 فیصد بچے اور نو عمر نوجوان ہیں۔ بچوں کو باخبر محفوظ اور مصروف رکھنے کے لیے ڈیجٹل تعلیم ضروری ہے نوجوانوں نے بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی بھی سفارش کر دی۔
پاکستانی حکومت کے لیے بھی کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بنانے کے انتظامات کیے جائیں، انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی نوجوان اور بچے دنیا میں موجود اپنی عمر کے بچوں سے پیچھے رہنے کا خدشہ ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments