Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ذیابیطس دنیا میں تیزی سے بڑھتا مرض

ذیابیطس ( شوگر) کی پیچیدگیوں، علامات، علاج اور پرہیز سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرض کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے دنیا کو متوجہ کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس مرض سے تقریبا 80 فیصد اموات کم آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو2030ء تک ذیا بیطس دنیا کی ساتویں بڑی جان لیوا بیماری بن جائے گی۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں، چند احتیاطی تدابیرپر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اقوام متحدہ کی سفارش پر ہر برس 14نومبر کو منایا جاتا ہے، جس کی ابتدا 2007 سے ہوئی تھی۔

 

Post a Comment

0 Comments