Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

عالمی رہنما شامی پناہ گزین مصور کی نظر میں

شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین مصور عبداللہ العمری نے بھی دنیا کی موجودہ صورتحال کو ایک مختلف انداز میں سب کے سامنے پیش کرنے کی ٹھانی اور برسلز میں واقع اسٹوڈیو میں 19 ماہ کی لگاتار محنت سے مصوری کے ایسے شاہکار مکمل کیے جس میں دنیا کے طاقتور ترین رہنماؤں کو پناہ گزینوں کی صورت میں اور بدترین حال میں دکھایا گیا ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصور عبداللہ العمری کے ان زبردست فن پاروں کی نمائش رواں ہفتے کے آغاز میں دبئی گیلری میں کی گئی۔
"The Vulnerability Series" کے نام سے تیار کی جانے والی ان پینٹنگز میں پناہ گزینوں پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پناہ گزین کی صورت میں پینٹ کیا گیا تھا، جس نے کاندھے پر اپنا بستر اٹھا رکھا تھا جب کہ گود میں ایک سوتی ہوئی بچی تھی۔ شام سے تعلق ہونے کے سبب شامی پناہ گزینوں کے درد کو قریب سے محسوس کرنے والے آرٹسٹ نے دنیا کے تمام طاقتور ممالک کے سربراہان کو دنیا کی تلخ حقیقتوں کا نشانہ ظاہر کیا۔


ان کی پینٹنگز میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھکاری جبکہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو بھی انتہائی خستہ حال میں پیش کیا گیا۔ ان کی پینٹنگز میں انجیلا مرکل، میزائل تیار کرنے کے جنون میں مبتلا شمالی کورین رہنما کم جونگ اور سابق امریکی صدر براک اوباما بھی شامل ہیں۔








Post a Comment

0 Comments