Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر نے انسانی جانیں نگل لیں

 جنوبی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثےکا شکار ہوا جس کےبعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں پر موجود 153 سےزائد افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ قومی شاہراہ پر پکا پل کے قریب پیش آیا جب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے بڑی مقدار میں آئل بہنے لگا۔
بہالپور اور احمد پور شرقیہ کے ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 30 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے امدادی کارروائیوں کے دوران بہاولپور سے 60 سے زائد زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 70 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نگرانی میں کئی زخمیوں کو سی 130 کےذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ انھوں نے نشتر ہسپتال ملتان، بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ پنجاب حکومت اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے احمد پور شرقیہ واقعے کے بعد عید کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا۔









Post a Comment

0 Comments