Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

مائونٹ ایورسٹ کی تسخیر

٭1921-22ء میں انگریز کوہ پیما جارج لیف میلوری کی طرف سے ایورسٹ سر
کرنے کی ابتدائی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ 

٭1924ء میں جان لیف میلوری نے تیسری کوشش کی جس میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت جان سے ہاتھ  دھو بیٹھا۔ 

٭1937ء میں ایک برطانوی ٹیم 27 ہزار فٹ کی بلندی سے ناکام واپس لوٹی۔

٭1951ء میں ایک برطانوی ٹیم نے مائونٹ ایورسٹ کا سروے کیا۔ 29 مئی 1953ء کو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ایڈمنڈ ہلاری نے اپنے نیپالی ساتھی ٹین زنگ نورگے کے ساتھ مل کر مائونٹ ایورسٹ سر کی۔
 
٭8 مئی 1978ء کواطالوی کوہ پیما رین ہولڈ میس نر نے اپنے آسٹریائی ساتھی پیٹر ہبلر کے ساتھ بغیر آکسیجن سلنڈر استعمال کئے مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا۔
٭1980ء میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما لیزک چچی نے اپنے ساتھی کریزرٹوف ویلیکی کے ساتھ مل کر موسم سرما کے دوران مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی اولین مہم سر انجام دی۔
٭1996ء میں مائونٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے مختلف ممالک کے 15 کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔ 

٭17 مئی 2000ء کو امریکہ‘ آسٹریا‘ کینیڈا کی مشترکہ ٹیم کے رکن کے طور پر ناصر صابر‘ مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والا پہلا پاکستانی تھا۔
٭14 مئی 2005ء میں ایک فرانسیسی ہوا باز ڈئیڈیر ڈیل سالے نے اپنے ہیلی کاپٹر AS350B3 کے ساتھ مائونٹ ایورسٹ پر کامیاب لینڈنگ کی اس نے وہاں چند منٹ گزارے اور کامیاب واپس لوٹ آیا۔
٭25 مئی 2008ء میں نیپالی کوہ پیما من بہادر شیر چن 76 سال کی عمر میں مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والا دنیا کا سب سے معمر انسان تھا۔
٭20 مئی 2010ء میں جورڈن رومیرو 13 سال کی عمر میں مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین انسان تھا۔
٭نیپالی کوہ پیما آپاشیرپا نے مئی 2010ء تک 20 مرتبہ مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
٭جولائی 2010ء تک مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کامیاب کوہ پیمائوں کی تعداد 2700 تھی۔

شہزاد احمد

Post a Comment

0 Comments