Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ایپس کی فہرست جاری کر دی

گوگل پلے کی مقبولیت بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ 190 ممالک میں
اس کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یوں اسے کئی برس تک مقبول ترین ایپ قرار دیا گیا ہے۔ گوگل ایپ کی مدد سے دنیا میں ایپس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہاں ایپس، گیمز، فلمیں، کتابیں اور گانے موجود ہیں اور ہر لمحے دنیا بھر کے لوگ یہاں سے اپنے کام کی ایپس اور سافٹ ویئرز ڈاؤن لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

We’re turning 5 today and celebrating with a look back at the top 5 most popular games, apps and more since 2012.🎂 https://t.co/DH7GSSo4yS pic.twitter.com/TppoGTOota

— Google Play (@GooglePlay) March 6, 2017
گوگل پلے کے نائب صدر سمیر سماٹ نے بتایا کہ 6 مارچ 2012 کو ہم نے دنیا پر ڈجیٹل دروازے کھولے اور پلے اسٹور کو ون اسٹاپ شاپ بنایا جہاں  گیمز سے لے کر کتابیں تک آپ کے گھر اور لیپ ٹاپ کے لیے موجود ہیں خواہ آپ آن لائن ہوں یا آف لائن۔ اپنی پانچویں سالگرہ پر پلے اسٹور نے اپنے 5 مشہور ترین ایپس، گانے، گیمز، البم اور فلموں کی فہرست امریکی عوام کے لیے جاری کی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی مشہور ترین 5 ایپس میں سے 3 فیس بک کمپنی کی ہیں جن میں خود فیس بک، اس کا میسنجر اور انسٹاگرام شامل ہیں. جب کہ فہرست کچھ اس طرح سے ہے۔

1: فیس بک
2: فیس بک میسنجر
3: پینڈورا ریڈیو
4: انسٹا گرام
5: اسنیپ چیٹ

گیمز میں کینڈی کرش ساگا سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا گیم ہے جب کہ بقیہ مقبول گیم کی فہرست کچھ اس طرح ہے۔

1: کینڈی کرش ساگا
2: سب وے سرفرز
3: ٹیمپل رن ٹو
4: ڈسپکبل می
5: کلیش آف کلینس

Post a Comment

0 Comments