Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

شام پر مظالم کی داستان...اور امت مسلمہ کی بے حسی

شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ    مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فوج اور ملسح گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث یہاں کے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ شام جاری خانہ جنگی اور غیر ملکی فورسز کے حملوں میں اب تک 4 لاکھ سے زائد شہری ہلاک بلکہ لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے یا کیے گئے ہیں۔ ادھر فضائی کارروائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے نقل مکانی کرنے والے شہری مہاجرین کیمپوں میں بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کیمپوں میں نہ صرف ادویات بلکہ خوراک کی بھی شدید کمی ہے جبکہ اس اذیت ناک زندگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کرنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد سمندر کی نظر ہوچکی ہے۔








Post a Comment

0 Comments