Tuesday, October 11, 2016

KHAWAJA UMER FAROOQ

بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کو سزا دے رہی ہے : واشنگٹن ٹائمز

سری نگر میں بھارتی فوج کی بربریت اورمظالم جاری ہیں، نوجوان تو ایک طرف بھارتی افواج نے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق یہ بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے جس میں اب تک سیکڑوں لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، بھارتی فوج منظم طریقے سے عوام کو سزا دے رہی ہے، کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سسلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

KHAWAJA UMER FAROOQ

About KHAWAJA UMER FAROOQ -

With faith, discipline and selfless devotion to duty, there is nothing worthwhile that you cannot achieve. Muhammad Ali Jinnah

Subscribe to this Blog via Email :