Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

یورپ : سالانہ بدعنوانی ۹۹۰ بلین یورو تک پہنچ گئی

یورپی یونین کے اندر بدعنوانی کی حقیقی معاشی لاگتوں کو پوری طرح سمجھنے
کے لیے یورپی پارلیمان نے یورپی یونین اور اس کی رکن ریاستوں میں بدعنوانی کے امکانی نقصان کی طاقت کے معاشی اعشاری نظام کے تجزیہ کا تخمینہ لگانے کے لیے RAND نامی ادارے کو مامور کیا تھا۔ ہمارے تجزیہ کے نتیجہ میں ایک نئے تخمینہ کے مطابق جی ڈی پی کی اصطلاح میں ۹۹۰ بلین یورو سالانہ نقصان ہورہا ہے۔ جو یورپی یونین اور اس کی رکن ریاستوں میں بدعنوانی کے وقیع معاشی اثر کی شہادت دیتا ہے ۔ یہ موجودہ تخمینوں سے تقریباآٹھ گنا زائد ہے۔
ہمارے ’’غیر یورپی بدعنوانی کی لاگت‘‘ کے مطالعہ سے قبل، یورپی یونین کے اندر بدعنوانی کی لاگت پر سب سے بہتر تخمینہ کم ازکم ۱۲۰ بلین یورو تھا، جو یورپی کمیشن نے ۲۰۱۴ء میں فراہم کیا تھا۔ اس وقت یورپی یونین کی داخلہ امور کی سابق کمشنر سیسیلا مالمسٹروم نے بدعنوانی کے پیمانہ کو ’’دم بخود کرنے والا‘‘ بیان کیا تھا اور یہاں تک بتایا تھا کہ ۱۲۰؍بلین یورو کے مقابلے میں حقیقی لاگت غالباً بہت زیادہ بلند ہے۔
ہمارے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ، ہر سال ہونے والے مالی نقصانات کے چنگل سے واپس نکلنے کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں ، بشمول زائد رکن ارکان کی نظم و ضبط کی پابندی، تحقیقات میں معاونت کے لیے نئے دفتر کا قیام اور یورپی یونین بھر میں پروکیورمنٹ نظام کا نفاذ۔ ساتھ ہی ان اقدامات سے ۷۰ بلین یورو تک سالانہ نقصانات سنبھل سکتے ہیں۔ بدعنوانی مختلف صورتوں میں آتی ہے، رشوتوں کی ادائیگی اور وصولی سے، عوامی خدمات، مال و اسباب اور ٹھیکوں کے استحقاق کی رسائی فراہم کرنے کے لیے اثر ورسوخ کی تگ ودو سے۔ حتیٰ کہ بدعنوانی کی یہاں تک مثالیں موجود ہیں کہ پروکیورمنٹ کے دوران تحریری ٹھیکے صرف ایک ہی بولی دہندہ کو موزوں ہوں یا بولی دہندگان اداروں کو جواب کے لیے کافی وقت نہ دیا جانا۔ یہ بھی مشہور ہے کہ بدعنوانی بہت سی معاشرتی قباحتوں سے منسلک ہے، قومی حکومتوں کی قانون کی کمزور حکمرانی سے منظم جرائم میں اضافہ تک۔

ہمارے نئے تخمینے لائق توجہ ہیں، بدعنوانی کے دونوں بلاواسطہ اثرات کے، جیسے یورپی یونین رکن ریاستوں میں بدعنوانی کے سبب فرمزکی غیر ترغیبی سرمایہ کاری کے، اور بدعنوانی کے براہ راست اثرات، جیسے ٹیکس آمدنیوں پر پیسے کا نقصان اور پبلک پروکیورمنٹ۔ جب تین بین الاقوامی تسلیم شدہ بدعنوانی کی فہرست کے اوسط پر نظر ڈالی تو ۲۸ یورپی یونین رکن ریاستوں میں بدعنوانی کی سطحوں میں تغیر پذیری تھی۔ ہر جگہ بہتری کے لیے گنجائش تھی، بالخصوص جنوبی اور مشرقی یورپ کی ریاستوں میں ایسے پالیسی اقدامات درکار ہوں گے جس سے یورپی یونین بھر کی بدعنوانی سے رجوع کرنے اور ہر برس کی کچھ رقم کے نقصان کو سنبھالنے میں مدد ملے۔

ان اقدامات میں سے ایک تازہ ترین ’’تعاون اور تصدیقی میکنزم‘‘ (CVM) کا استعمال ہے، جو ۲۰۰۷ء میں بلغاریہ اور رومانیہ میں ان کی یورپی یونین میں شمولیت سے قبل استعمال ہوا تھا، CVM کے تحت دونوں ممالک باقاعدہ اس کے مطابق پیش رفت کریں گے جن میں بدعنوانی کے خلاف جنگ بھی شامل ہے۔ ان پالیسیوں پر عمل نہ کرنے سے یورپی یونین کی رکنیت اور مراعات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تقابل کے ذریعہ میکانزم دیگر رکن ریاستوں پر استعمال نہیں کیا گیا تھا جو پہلے یورپی یونین شامل ہوئی تھیں، جیسے کروشیا، لٹویا، لیتھونیا، ایستونیا، سلواکیہ، جمہوریہ چیک، ہنگری اور پولینڈ۔ یہ تمام رکن ریاستیں بدعنوانی کی اوسط سطحوں سے بھی بلند پائی گئی تھیں۔ ہمارے مطالعہ نے ظاہر کیا کہ ایک یکساں نظام حکومت استعمال کرتے ہوئے اضافی رکن ریاستوں میں یورپی یونین بدعنوانی کی لاگت میں سالانہ ۷۰ یورو بلین کی تخفیف کرسکتی ہے۔

دوسرا حق انتخاب امکانی بدعنوانی کی لاگت میں تخفیف کی مدد کے یورپی پبلک پراسیکیوٹر دفتر (EPPO) کا قیام ہے۔ اس کا مقصد یورپی یونین کے مالی مفادات کو بدعنوانی سے متاثر کرنے والوں سے نمٹنے میں مدد کرنا ہوگا۔ خصوصاً ان شعبوں میں جہاں رکن ریاستوں کی کارروائی خود زیادہ موثر نہ ہوں۔ ہمارے مطالعہ نے ظاہر کیا کہ EPPO کا قیام بدعنوانی کی لاگت کی تخفیف میں سالانہ ۲۰۰ ملین یورو کی مدد کرسکتا ہے۔ حتمی اقدام واضح طور پر پبلک پروکیورمنٹ میں ملوث بدعنوانی پر مرتکز کرتے ہوئے یورپی یونین میں اس کا تخمینہ ایک برس میں ۵ بلین یورو لگایا گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین نے حال ہی میں یورپ میں پبلک پروکیورمنٹ کے لیے نئے قواعد اور قوانین کا مجموعہ اختیار کیا ہے۔ تمام رکن ریاستوں میں ایک شفاف پروکیورمنٹ نظام کے نفاذ سے بدعنوانی کی لاگت میں پانچ گنا یعنی ۹۲۰ملین یورو کی سالانہ تخفیف ہوسکتی ہے۔

یہ کہنا بجا ہوگا کہ یورپ بھر میں بدعنوانی پچھلے ادراک کے مقابلے میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن کر سامنے آئی ہے۔ معاشیات کے پار دیکھتے ہوئے، بدعنوانی سے نمٹنا بہت سے سماجی فوائد کی جانب بھی رہنمائی کرتا ہے۔ منظم جرائم کی نچلی سطحیں، قانون کی مضبوط حکمرانی اور نتیجہ کے طور پر عوامی اداروں میں زیادہ اعتماد۔ اپنی اقدار سے وابستگی رکھنے والی یورپی یونین اور رکن ریاستوں کو مناسب طور سے چلانے کے لیے ، بدعنوانی کی بلند سطحوں سے نمٹنے کے لیے فوری ضرورت ہے۔

(ترجمہ: اسرار ایوبی)

“The true economic cost of corruption in Europe: Up to €990 billion annually”. (“rand.org”. March 22, 2016)

Post a Comment

0 Comments