Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Pak Urdu Installer : Urdu Typing Rules - How to Type Urdu - Urdu Typing Principle


Pak Urdu Installer
ونڈوز میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی   میں اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے تین کام یعنی اردو ایکٹیو  ، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں جبکہ ونڈوز وسٹا   اور ونڈوز سیون (7) میں دو کام یعنی اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔ یہ بالکل چھوٹے چھوٹے اور آسان مراحل ہوتے ہیں جو کہ ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی نہایت آسانی سے کر سکتا ہے۔ اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔

Pak Urdu Installer
”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ عام طور پر اردو ویب سائیٹس اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے اردو کے تین فونٹس ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں خوبصورت فونٹ ”جمیل نوری نستعلیق“، کرلپ کا فونٹ ”اردو ویب نسخ“ اور بی بی سی اردو کا فونٹ”اردو نسخ ایشیاء ٹائیپ“ شامل ہیں۔

”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔   
Pak Urdu Installer



     


 

     





  

Post a Comment

0 Comments