Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

افضل گورو کے بیٹے غالب نے کامیابی کا پرچم لہرایا

ھارتی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے مجرم افضل گورو کے بیٹے غالب گورو نے دسویں جماعت یعنی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، غالب گورو نے جموں کشمیر بورڈ کے امتحان میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کیے جو کہ 94.8 فی صد بنتے ہیں۔

  اعلان کیے جانے والے امتحان کے نتائج کے مطابق غالب گورو کو تمام پانچ موضوعات میں ’اے ون‘ گریڈ ملے ہیں۔
غالب کے والد افضل گورو کو بھارتی پارلیمان پر حملے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اس جرم کے لیے انھیں نو فروری سنہ 2013 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔
بھارتی پارلیمنٹ پر 13 دسمبر سنہ 2001 کو شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس بات کی تعریف کی جا رہی ہے کہ غالب گورو نے مشکل حالات کے باوجود دل جمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور اچھے نمبر حاصل کیے۔
میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ٹویٹ میں سارے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی ہے

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے نام والے ٹوئٹر ہینڈل سے میٹرک میں کامیاب ہونے والے تمام بچوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔
انھوں نے لکھا ہے: ’میٹرک کے امتحانات میں جنھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انھیں مبارک باد، بطور خاص شہید افضل گورو کے بیٹے غالب کے لیے جنھوں نے 94 فی صد نمبر حاصل کیے۔ انھیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments