Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

الخدمت فاؤنڈیشن : خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم....




آئیے! آج آپ کا تعارف انسانی بہود کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی ایک ایسی این جی او سے کرائیں جو الخدمت فاؤنڈیشن کے نام سے 1990 ء سے بطورِ رجسٹرڈ N.G.O کام کر رہی ہے اور آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، کفالتِ یتامیٰ، صاف پانی، روزگار پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے۔ خدمات کی اس قوسِ قزح سے ملک بھر میں ہر سال لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔خدمتِ انسانی کے مقدس مشن میں مصروفِ عمل الخدمت فاؤنڈیشن اپنی ایک قابل فخر تاریخ رکھتی ہے۔

 ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہزاروں بے لوث رضا کار ہیں جو صرف رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں آپ جیسے دردِ دل رکھنے والوں کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ جو اپنے بہن بھائیوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے کسی بھی نا گہانی آفت یا ضرورت کے وقت امدادی سامان اور رقوم ارسال کرتے ہیں۔

آیئے الخدمت فاؤنڈیشن کی بیش بہا خدمات پر ایک نظرڈالیں

آفات سے بچاؤ کے دوران کارکردگی:تجربے ، تکنیکی مہارت اور موثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں قائم کئے گئے شعبہ \’\’ آفات سے بچاؤ\’\’ کے فوائد گذشتہ برسوں آنے والے سیلاب، زلزلوں اور دہشت گردی و بدامنی کے واقعات میں فوری امداد کی صورت میں نظر آئے۔ضلعی سطح پر مقامی رضا کاروں نے نہ صرف بروقت ریسکیو اور ریلیف فراہم کر کے کئی انسانوں کی جانیں بچائیں بلکہ تعمیرِ نو کے منصوبوں کے ذریعے ہزاروں افراد کو سائبان بھی فراہم کیا۔
26,800 گھروں کی تعمیر‘1250 مساجد کی تعمیرِ نو‘175 سکولوں کی تعمیرِ نو‘30 بلاک فیکٹری‘6 ہنگامی امداد کے مراکز کا قیام‘600 رضاکاروں کی تربیت ، سالانہ۔

تعلیمی شعبہ میں خدمات:قوموں کی زندگی میں اُتار چڑھاؤ آنا کوئی انہونی بات نہیں البتہ جو قومیں تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوتی ہیں وہی ترقی کے نئے اہداف سر کرتی ہیں۔الخدمت کے شعبہ تعلیم کے تحت تعلیمی وظائف کے ساتھ ساتھ غریب و نادارطلبہ میں اسٹیشنری ، اسکول بیگ اور یونیفارم کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ جبکہ الخدمت ہاسٹلز اور تعمیرِ ملت اسکولز حصولِ علم میں آسانیاں پیدا کرتے ہوئے معاشرے میں نئی تعلیمی روایات پیدا کر رہے ہیں۔
1078 الفلاح اسکالرز شپس سالانہ‘63 سکول ‘1 چترال یوتھ ہاسٹل‘15,300 تعلیمی معاونت سالانہ

صحت:ماں اور بچے کی صحت سے متعلق پاکستان میں اکٹھے کیے گئے اعدادو شمار سنگین لا پروائی کی منظر کشی کرتے ہیں۔ الخدمت نے اس ضمن میں پاکستان کے مستقبل کی ضامن ماؤں اور بچیوں کے لئے زچہ و بچہ (MCHC) کی بہتر سہولیات مہیا کی ہیں اور ساتھ ساتھ کم قیمت اور اعلیٰ تشخیص کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان بھر میں ڈائیگناسٹک سینٹر ز اور الخدمت بلڈبینک کا جال بھی بچھایا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال اور ایمبولینس کی سہولیات کو بھی مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔

 ڈائیگنوسٹک سینٹر‘246 گاڑیوں پر مشتمل ایمرجنسی ایمبولینس سروس‘ الخدمت بلڈ بینک ‘171 ہسپتال اور مراکزصحت‘14 زچہ بچہ مرکزِ صحت‘69 لاکھ سالانہ مستفید افراد

صاف پانی:صاف پانی تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق گردانا جاتا ہے مگر وطن عزیز میں ایسے علاقوں کی کمی نہیں جہاں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں۔ الخدمت ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملاً کوشاں ہے۔ بارانی علاقوں میں بورنگ کے ذریعے ہینڈ پمپس کی تنصیب ، دور دراز علاقوں میں کنوؤں کی کھدائی، شہری علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور واٹر اسکیم کے ذریعے پورے گاؤں میں پانی کی فراہمی الخدمت کے پروگرام کا حصہ ہیں۔

 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب‘976 کنوؤں کی کھدائی‘2784 ہینڈ پمپس کی تنصیب‘90 لاکھ مستفید افراد سالانہ

روزگار پروگرام :معاشی مسائل کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غریب سے تنگ افراد کے لئے روزگار پروگرام چلا رہی ہے۔ جس کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض دیا جاتا ہے تاکہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لئے بہتر ذریعہ معاش کو یقینی بنا سکیں۔
تقسیم شدہ رقم 5 کروڑ 70 لاکھ‘2,110 مستفید افراد

:ٰکفالتِ یتامیٰ: رفاقتِ رسول ﷺ کی تمنا و آرزو لئے الخدمت کفالتِ یتامیٰ پروگرام والدین سے محروم یتیم بچوں کی اُن کے گھروں پر کفالت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں آغوش الخدمت (یتیم خانے) کے ادارے بھی قائم کئے جا رہے ہیں جہاں یتامیٰ کے لئے تعلیم، صحت اور خوراک کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اٹک، مانسہرہ، پشاور، راولپنڈی، راولاکوٹ اور باغ کے مقامات پر آغوش فعال ہیں جبکہ مری، شیخوپورہ، گجرانوالہ اور مٹھی سمیت دیگر شہروں میں منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

سماجی خدمات:الخدمت اپنے اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں بسنے والے کروڑوں غریب و بے سہارا افراد کے لئے زندگی کی رمق ہے۔رمضان المبارک میں راشن ، عید الفطر پر تحائف ، عیدِ قرباں کے موقع پر ضرورت مندوں میں گوشت کی تقسیم، موسم سرما میں لحاف، کمبل اور گرم کپڑوں کی تقسیم یا جیلوں میں قیدیوں کی بہبود کا کام۔ الخدمت ہر روز کروڑوں سانسوں میں اترتی اور چڑھتی ایک زندہ تنظیم ہے۔

 مساجد کی تعمیر ‘26,000 جیلوں میں کام (مستفید افراد سالانہ) ‘1,45,000خاندانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم (2014) ‘692 وھیل چیئرز کی تقسیم‘31,434 رمضان پیکج کے تحت مستفیدافراد‘17634 ونٹر پیکج کے تحت مستفید افراد

بین الا قوامی خدمات:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، سری لنکا، لبنان، بنگلہ دیش ، برما، جاپان، افغانستان اور شام سمیت دیگر ممالک میں امدادی خدمات انجام دے چکی ہے۔ حال ہی میں الخدمت نے بنگلہ دیش کیمپوں میں موجود پناہ گزیں برمی مہاجرین کے لئے راشن، ادویات اور عید الا ضحی کے موقع پر قربانی کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کیا۔ جبکہ شامی مہاجرین کے لئے بھی بین الا قوامی رفاہی اداروں کے ذریعہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ آپ اپنے ڈونیشن ایزی پیسہ ، ڈرافٹ ،چیک یا A/Cبھی بھجوا سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ: Agosh Alkhidmat, Meezan Bank

0801-02000601595

Post a Comment

0 Comments